15 دسمبر، 2015، 11:58 AM

سی بی آئی نے اروند کیجریوال کے دفتر کو سیل کردیا

سی بی آئی نے اروند کیجریوال کے دفتر کو سیل کردیا

بھارتی سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دفتر پر چھاپہ مار کراسے سیل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دفتر پر چھاپہ مار کراسے سیل کر دیا ہے۔ دہلی کےوزیراعلیٰ نے کارروائی کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرمودی بزدل اور نفسیاتی مریض ہیں ۔
سی بی آئی نے کیجریوال کے دفتر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کیجریوال کے پرنسپل سیکرٹری سے فراڈ کے سلسلے میں تفتیش کی گئی۔وزیر اعلی کا دفتر سیل نہیں کیا،سی بی آئی نے دلی کے مزید کئی مقامات پر بھی چھاپے مارے ہیں۔

News ID 1860319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha